نئی دہلی، 2مارچ(ایجنسی) فوڈ پروسیسنگ وزیر ہرسمرت کور بادل harsimrat-kaur نے آج کہا کہ تمل ناڈو میں کوکا کولا اور پیپسی پر فروخت پابندی ملک کے جمہوری اقدار کے خلاف ہے اور اس سے صرف کالا بازاری کو فروغ ملے گا.
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں سیاست هو رہی ہے اور اس طرح کی پابندی ملک کے جمہوری اقدار کے خلاف ہے تمل ناڈو میں کوکا کولا اور پیپسی بیچے جانے پر پابندی اور اس کا ایف ڈی آئی پر اثرات کے بارے میں پوچھے جانے پر ہرسمرت نے کہا، 'میں چیزوں پر پابندی لگانے کے حق میں نہیں ہوں کیونکہ اس سے کالا بازاری کو فروغ ملتا ہے.'